ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : گھریلو جھگڑا کی  بنا شوہر نے بیوی پر چاقوسے حملہ کیا : کیس درج ، شوہر فرار    

بھٹکل : گھریلو جھگڑا کی  بنا شوہر نے بیوی پر چاقوسے حملہ کیا : کیس درج ، شوہر فرار    

Mon, 26 Dec 2016 19:57:46    S.O. News Service

بھٹکل:26/ڈسمبر  (ایس او نیوز)  گھریلو جھگڑااپنی انتہا کو پہنچ کر  شوہر نے بیوی پر چاقو سے حملہ کرکے قتل کرنے کی کوشش والی واردات بندرروڈ 6کراس پر پیر کی صبح 11بجے کے قریب پیش آئی ہے۔

شدید زخمی شدہ عورت کی شناخت تعلقہ کے شرالی کی مکین  صبیحہ عبداللہ بیاری (22)بتائی گئی ہے، جو فی الحال بندرروڈ 6کراس پر مقیم ہے۔ زائد علاج کے لئے صبیحہ کو منی پال اسپتال روانہ کیا گیا ہے۔ پولس جائے واردات پہنچ کر معائنہ کی ہے۔ ملزم عبداللہ فرار بتایا گیا ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔ صبیحہ اور عبداللہ کو ایک 2سالہ لڑکا ہے،حالیہ دنوں میں دونوں اپنی ازدواجی زندگی کو خیرآبادکہتے ہوئے طلاق پر تیار ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ بھٹکل شہری پولس تھانے میں کیس درج ہونےکے بعد معاملہ کی جانچ جاری ہے۔


Share: